امریکہ و اسرائیل کی ایران پر جارحیت و رہبر معظم کی شہادت پر ملک گیر احتجاج

 وفاقی دارالحکومت سمیت چاروں صوبوں ، گلگت  بلتستان اور آزاد کشمیر میں احتجاج ریکارڈ کرایا
آئمہ جمعہ و خطباء نے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر عوام الناس کو آگاہ کیا،قرآن خوانی کی گئی
اسلام آباد /راولپنڈی(آئی این پی) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی کی اپیل پر وفاقی دارالحکومت سمیت چاروں صوبوں پنجاب ، سندھ ، خیبر پختونخوا، بلوچستان ، گلگت  بلتستان اور آزاد کشمیر میںشیعہ علماء کونسل پاکستان ، جے ایس او اور دیگر مختلف مذہبی تنظیموں نے ایران پر امریکی و اسرائیلی جارحیت کیخلاف رہبر انقلاب اسلامی سید علی خامنہ ای سمیت اہم شخصیات کی شہادت اور برادر اسلامی ملک کی عوام کیساتھ اظہار یکجہتی و خطے میں کشیدگی کیخلاف ملک گیراحتجاج کیاگیا۔اجتماعات جمعہ میں ائمہ جمعہ و خطباء نے نہ صرف خطے کی تازہ ترین صورتحال پر عوام الناس کو آگاہ کیا بلکہ مذمتی قراردادیں منظوراور صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے ریلیوں کا انعقاد کیا گیا