9سالہ مقدس ناہید کے گھر کام کرتی تھی،چھٹی کرنے پر ناہید نے کرن نے تشددکیا ،خاتون شوہرسہیل کیساتھ فرار
لاہور(کرائم رپورٹر)غازی آباد میں کمسن گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد دانت توڑ دیا گیامتاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں نامزد ملزم سہیل اور ناہید کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا پولیس کے مطابق غازی آباد میں 9سالہ مقدس ناہید نامی خاتون کے گھر کام کرتی تھی،چھٹی کرنے پر ناہید نامی خاتون ملازمہ کے گھر آگئی۔خاتون مالکن نے بغیر بتائے چھٹی کرن نے پر تشددکیا پھر دانت توڑ دیا بچی کے منہ سے خون نکلتا دیکھ کرخاتون شوہرسہیل کیساتھ فرار ہو گئی۔محلے داروں نے پولیس کو اطلاع دی مگرتاحال مقدمہ درج نہ ہو سکا پولیس کا کہنا تھا کہ میڈیکل رپورٹ آنے پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔بعد ازاں متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں نامزد ملزم سہیل اور ناہید کے خلاف مقدمہ درج کیا گیاایس پی کینٹ قاضی علی رضا کا کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں، بچوں پر تشدد کرنیوالے عناصر کوکیفرکردارتک پہنچایاجائیگا۔