موٹروے ایم 4 عبد الحکیم سے خانیوال تک دھند کی وجہ سے بند

 صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات:سید عمران 
 لاہور(کرائم رپورٹر)موٹروے ایم 4 عبد الحکیم سے خانیوال تک دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ترجمان سید عمران احمد موٹرویپولیس کے مطابق موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں ڈرائیور حضرات آگے اور پیچھیدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں