موٹروے ایم 2 ، 3 دھند کی وجہ سے تمام ٹریفک کیلئے بند

صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں
لاہور(کرائم رپورٹر)موٹروے ایم 2 اور ایم 3 کو دھند کی وجہ سے تمام ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق لاہور اسلام آباد موٹروے ایم 2 کو لاہور سے کوٹ مومن تک دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا ، جبکہ موٹروے ایم 3 لاہور سے سمندری تک بند کردی گئی ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے، شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں، صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں، ڈرائیور حضرات آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کر یں،عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔