موٹروے ایم 5ملتان سے ظاہر پیر تک دھند کی وجہ سے بند

 لاہور(کرائم رپورٹر)موٹروے ایم 5ملتان سے ظاہر پیر تک دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے ،دھند میں لین کی خلاف ورزی حادثات کا سبب بن سکتی ہے ،روڈ یوزرز دھند میں لین ڈسپلن کو یقینی بنائیں شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں۔