صبح 10 سے شام 6 بجے تک بہترین سفری اوقات ہیں: ترجمان موٹروے
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11کو دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیاسید عمران احمد ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا دھند میں لین کی خلاف ورزی حادثات کا سبب بن سکتی ہیروڈ یوزرز دھند میں لین ڈسپلن کو یقینی بنائیں شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیںصبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیںڈرائیور حضرات آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کر یں عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں