ایم 3 لاہور سے جڑانوالہ تک، ایم 5 شیر شاہ ملتان سے ظاہر پیر تک دھند کی وجہ سے بندکردی گئی،ترجمان موٹروے پولیس
لاہور(کرائم رپورٹر)موٹروے ایم 3 لاہور سے جڑانوالہ تک دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ۔سید عمران احمد ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹروے کو دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا موٹروے ایم 5 شیر شاہ ملتان سے ظاہر پیر تک دھند کی وجہ سے بندکردی گئی ۔ترجمان کے مطابق شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں۔ صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں ۔ڈرائیور حضرات آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کر یں، عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔