صیغم عباس اور اصغر علی سے 2 موٹر سائیکل ماسٹر چابیاں، نقدی 2 عدد 30 بور پستول برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی متحرک موٹر سائیکل اور سنیچر گینگ کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی متحرک موٹر سائیکل اور سنیچر گینگ کے صیغم عباس اور اصغر علی کو گرفتار کرلیاملزمان کے قبضہ سے 2 موٹر سائیکل ماسٹر چابیاں ہزاروں روپے نقدی 2 عدد 30 بور پستول اور گولیاں برآمد کر لی گئی ۔ملزمان قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ، ٹاؤن شپ سمیت لاہور کے مختلف مقامات پر وارداتیں کرتے تھے ملزمان ملکر واردات کرتے اور مال مسروقہ آپس میں تقسیم کرتے تھیملزمان موٹر سائیکل چوری کرنے کے لیے ماسٹر چابیوں کا استعمال کرتے تھے گرفتار ملزمان میں صیغم عباس اور اصغر علی شامل ہیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ایس پی صدر نے موٹر سائیکل اور سنیچر گینگ کی گرفتاری پر ایس ایچ او قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کی جا رہی ہے۔