لاہور (کرائم رپورٹر) شاہدرہ چوکی سگیاں پولیس نے خفیہ اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے تین رکنی خطرناک ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 20 سے زائد چھینے گئے موبائل فونز، ایک موٹر سائیکل، نقد رقم اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہیایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق گرفتار ملزمان سی سی ٹی وی فوٹیج میں وارداتوں کے دوران منہ لپیٹے اور واردات کے بعد موٹر سائیکل پر فرار ہوتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ ملزمان شاہدرہ سمیت لاہور کے مختلف علاقوں میں اسلحہ کے زور پر شہریوں سے لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھیگرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ سلمان عرف سلو، عاطف اور شہزاد شامل ہیں جن کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تفتیش کے دوران مزید انکشافات اور ریکوری کی توقع ہیایس پی سٹی بلال احمد نے کامیاب کارروائی پر انچارج چوکی سگیاں رضوان سلہری اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سٹریٹ کریمنلز کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔