لاہور(کرائم رپورٹر)سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے 2 ملزموں کو لاہور سے گرفتارکرلیا گیا۔تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد باٹا پور پولیس نے کارروائی کی۔ایس ایچ او عبدالواحد نے بتایا ملزموں شفقت مرتضیٰ اور اعظم کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا۔