سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ ، اسلحہ کی نمائش، ملزم گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی ہدایت پر ایس ایچ او ہڈیارہ حافظ شجاع اللہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم محمد منظور کو گرفتار کر لیاایس ایچ او ہڈیارہ حافظ شجاع اللہ کے مطابق ملزم نے ناجائز اسلحہ کے ساتھ ہوائی فائرنگ کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی۔ وڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے پستول اور گولیاں برآمد کر لیں۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ شو آف ویپن، ناجائز اسلحہ اور ہوائی فائرنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ایسی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی