لاہور(کرائم رپورٹر)سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو نواب ٹاؤن چوکی ایل بلاک پولیس نے سنیپ چیکنگ کے دوران گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق ملزم کی شناخت میر داد چوک کے قریب کی گئی ملزم محمد مزمل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں اسے ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کرتے دیکھا گیا تھا۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم سے 223 بور رائفل اور گولیاں برآمد کر لیں۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کے مطابق اسلحہ نمائش ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی عائد ہے