پولیس وردی پہن کر سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش، ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش پولیس یونیفارم میں تصاویر بنانے کا واقعہ پولیس یونیفارم پہن کر ٹک ٹاک بنانے والا ملزم عدنان علی کوگرفتار کرلیا گیا پولیس کے مطابق ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کی ہدایت پر باٹا پور پولیس نے ملزم کو گرفتار کیادوسری کارروائی میں اسلحہ کی نمائش کرنیوالا ملزم عبدالرحمان بھی گرفتار کرلیا گیاایس پی کینٹ قاضی علی رضا کا کہنا تھا کہ ملزمان کی ویڈیو سامنے آنے پر فورا ملزمان کو گرفتار کر لیا گیاگرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے انویسٹی گیشنز کے حوالے کردیا گیا ہے