لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر، فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی

لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر، فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی

لاہور فضائی آلودگی کے حوالے سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 254 ریکارڈ کی گئی ہے۔

 شہر کے مختلف علاقوں میں آلودگی کی شرح انتہائی بلند ہے، ڈی ایچ اے میں 703، جوہر ٹاؤن میں 516، امریکی قونصلیٹ میں 475 اور عسکری ٹاؤن میں 369 ریکارڈ کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 56 فیصد ہے۔ فضائی معیار کو مضر صحت قرار دیا گیا ہے۔ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق، کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پانچویں نمبر پر ہے اور پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں بھی کراچی کا پانچواں نمبر ہے، جہاں ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 185 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔