لاہومیں فضائی آلودگی کی صورتحال بدستور تشویشناک ہے، جہاں مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 224 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
شہر کے مختلف علاقوں میں آلودگی کی سطح خطرناک حد تک بلند رہی۔ برکی روڈ پر آلودگی کی شرح 352 جبکہ ڈی ایچ اے میں 344 ریکارڈ کی گئی۔ جوہر ٹاؤن میں AQI 265 اور عسکری ٹین میں 237 رہا۔ بیدیاں روڈ پر آلودگی کی سطح 175 جبکہ اقبال ٹاؤن میں 174 ریکارڈ کی گئی۔فضائی آلودگی میں اضافے کے باعث لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر آ گیا ہے، جس پر شہریوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں خشک سردی کا راج رہے گا اور آئندہ چند روز کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں۔ سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہے گی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جبکہ 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
ماہرین نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔