ایران نے اسرائیل کے حماس کے سابق سربراہ اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے کے گھناؤنے اعتراف کی مذمت کی اور اس کے بعد اسرائیل پر کیے گئے اپنے بیلسٹک میزائل حملے کو جائز قرار دیا۔
ایران نے اقوام متحدہ میں اپنے سفیر امیر سعید ایروانی کے ذریعے سیکریٹری جنرل کو خط لکھا جس میں اسرائیل کی طرف سے اس جرم کا کھلے عام اعتراف کرنے پر شدید تنقید کی گئی۔ ایران نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے اعتراف کی مذمت کرے۔ایرانی سفیر نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل کا یہ اعتراف ایران کے یکم اکتوبر کے بیلسٹک میزائل حملے کو جواز فراہم کرتا ہے، جس میں تقریباً 200 میزائلوں کے ذریعے اسرائیل کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس حملے کے بعد لاکھوں اسرائیلی شہریوں نے پناہ گاہوں کا رخ کیا تھا۔اسرائیل کے وزیر دفاع کاٹز نے اس حملے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل نے ایران کے دارالحکومت تہران میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کو شہید کیا تھا اور مزید اس طرح کے حملے جاری رکھنے کا عندیہ دیا تھا۔