ڈیرہ اسماعیل خان: دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید، وزیرداخلہ محسن نقوی کی مذمت اور خراج عقیدت

ڈیرہ اسماعیل خان: دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید، وزیرداخلہ محسن نقوی کی مذمت اور خراج عقیدت

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں واقع یادگاری چوکی کے قریب فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں دو بہادر پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

 واقعے کی تفصیلات:
دہشتگردوں نے یادگاری چوکی کے قریب پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کی
فائرنگ کے نتیجے میں دو اہلکار موقع پر جام شہادت نوش کر گئے
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

 وزیرداخلہ محسن نقوی کا بیان:
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا:"ہم خیبرپختونخوا پولیس کے ان بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر دہشتگردوں کا مقابلہ کیا۔"
اظہارِ ہمدردی:
وزیرداخلہ نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا,ان کا کہنا تھا کہ:"پوری قوم شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے، ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔"
 خیبرپختونخوا پولیس کو سراہا گیا:
محسن نقوی نے کہا کہ:"کے پی کے پولیس دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہراول دستہ ہے""جری جوانوں کی قربانیاں امن کے خواب کو حقیقت میں بدل رہی ہیں"
"دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے"