قائداعظم اقلیتوں کے حقوق اور مذہبی رواداری کے علمبردار تھے:محسن نقوی

قائداعظم اقلیتوں کے حقوق اور مذہبی رواداری کے علمبردار تھے:محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کے یومِ پیدائش پر اپنے پیغام میں کہا کہ قائداعظم کا کردار پاکستان کی تخلیق میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، اور ایسے سچے، ایماندار اور دیانتدار رہنما ہی ملکوں کی تقدیر بدلتے ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قوم کو قائداعظم کے اصولوں جیسے اتحاد، بھائی چارہ، مذہبی رواداری اور بقائے باہمی کے مطابق آگے بڑھنا چاہیے۔محسن نقوی نے کہا کہ قائداعظم نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کی اہمیت پر زور دیا اور انہیں مذہبی آزادی کا مکمل تحفظ فراہم کرنے کا عہد کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قائداعظم کے وژن کے مطابق ہمیں ذاتی اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر پاکستان کے قومی مفاد میں سوچنا چاہیے اور ملک میں فلاحی معاشرہ قائم کرنے کے لیے اپنی تمام توانائیاں صرف کرنی چاہیے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ قائداعظم کی ولولہ انگیز قیادت نے مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا اور آزاد مسلم ریاست کے خواب کو حقیقت میں بدلا۔ ان کی انتھک جدوجہد کے بدولت ہم آزاد وطن میں سانس لے رہے ہیں، اور بانی پاکستان کا یہ احسان ہمیشہ ہماری قوم پر رہے گا۔انہوں نے آخر میں کہا کہ قائداعظم کے اصولوں پر عمل کرنا ہی قائد کو بہترین خراجِ عقیدت پیش کرنے کا طریقہ ہے۔