جیسّی جیکسن امریکا کے ممتاز سیاسی رہنما، مذہبی پیشوا اور انسانی حقوق کے علمبردار تھے، جنہوں نے سیاہ فام افراد اور دیگر اقلیتوں کے حقوق کے لیے طویل جدوجہد کی۔
وہ 8 اکتوبر 1941 کو جنوبی کیرولا میں پیدا ہوئے۔جیسّی جیکسن نے 1984 اور 1988 کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی نامزدگی کے لیے حصہ لیا اور امریکا کی سیاست میں سیاہ فام قیادت کو مرکزی دھارے میں لانے میں اہم کردار ادا کیا، اگرچہ وہ نامزدگی حاصل نہ کر سکے۔1984 میں وہ شام میں یرغمال بنائے گئے ایک امریکی بحریہ کے پائلٹ کی رہائی میں کامیاب رہے۔ اسی سال انہوں نے کیوبا کا دورہ کیا اور وہاں قید 22 امریکی اور 26 کیوبن شہریوں کی رہائی میں کردار ادا کیا۔خلیجی جنگ (1990) کے دوران بھی جیسّی جیکسن نے Iraq میں یرغمال بنائے گئے امریکی شہریوں کی رہائی کے لیے سفارتی کوششیں کیں۔ بعد ازاں وہ 1991 سے 1997 تک امریکی کانگریس کے غیر منتخب (Shadow Senator طرز) رکن کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے۔جیسّی جیکسن کو امریکا میں شہری حقوق کی تحریک کے نمایاں رہنماؤں میں شمار کیا جاتا ہے، اور ان کی سیاسی و سماجی خدمات کو عالمی سطح پر بھی سراہا گیا۔