لاہور اور کراچی میں سرد اور خشک موسم، بارش کا امکان نہیں

لاہور اور کراچی میں سرد اور خشک موسم، بارش کا امکان نہیں

محکمہ موسمیات نے لاہور اور کراچی میں سرد اور خشک موسم کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ دونوں شہروں میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

لاہور کا موسم سرد اور خشک رہے گا، اور وہاں فوگ کی موجودگی بھی متوقع ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، اور کم سے کم درجہ حرارت 7 جبکہ زیادہ سے زیادہ 20 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح بھی بڑھ چکی ہے، اور شہر کی مجموعی فضائی آلودگی 244 ریکارڈ کی گئی ہے، جس کی وجہ سے لاہور آلودہ شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی کی شدت بھی زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے، جیسے چٹھا پارک میں 689، عسکری ٹین میں 616 اور فیز 8 ڈی ایچ اے میں 582 ریکارڈ کی گئی۔دوسری طرف کراچی میں موسم مزید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، اور آج کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 سے 25 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

 ہوا کی رفتار 13 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، اور شہر میں نمی کا تناسب 56 فیصد ہے۔ کراچی کا فضائی معیار بھی مضر صحت ہے، اور ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پانچویں نمبر پر ہے، جبکہ پاکستان میں بھی کراچی کا پانچواں نمبر ہے۔ شہر کے آلودہ ترین علاقے گلشن اقبال، شاہرہ فیصل اور کورنگی ہیں، جہاں فضائی آلودگی کی شدت زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے دونوں شہروں میں سردی کی شدت میں اضافے کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔