لاہور میں موسم خشک، کل بارش کے امکانات، کراچی میں گرم اور خشک موسم

لاہور میں موسم خشک، کل بارش کے امکانات، کراچی میں گرم اور خشک موسم

لاہور میں آج سورج کی شفاف کرنیں ہر طرف پھیل گئی ہیں اور شہر کا موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

 تاہم، محکمہ موسمیات نے کل لاہور میں بارش کے 10 فیصد امکانات ظاہر کیے ہیں۔ لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، جبکہ محسوس درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب ہے۔لاہور میں فضائی آلودگی بھی آج شدید ہے، اور شہر فضائی آلودگی کے لحاظ سے پاکستان کے آلودہ شہروں میں پہلے نمبر پر ہے۔ لاہور کا اے کیو آئی 207 ریکارڈ کیا گیا ہے، جو صحت کے لیے مضر ہے۔ملکی مجموعی صورتحال کی بات کی جائے تو بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف اور موسم سرد ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم سرد اور خشک ہے، اور یہاں آج بھی موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، اور شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ کراچی میں شمال مغرب سے خشک ہوائیں ہلکی رفتار سے چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد ہے۔کراچی کا فضائی معیار بھی مضر صحت ہے اور شہر پاکستان کے آلودہ شہروں میں چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ کراچی کا موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، اور پارہ 22 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ اے کیو آئی کے مطابق، کراچی میں ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 138 پرٹیکولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے، جو کہ صحت کے لیے خطرناک ہو سکتے ہیں۔