کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

پاکستان کے معاشی مرکز کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جب کہ محکمۂ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 11.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 آئندہ 24 گھنٹوں میں شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ہے اور ہوائیں نہ ہونے کے برابر چل رہی ہیں۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ رواں سال سرد موسم کے دوران بارش اور برفباری کا امکان کم ہے، تاہم جنوری کے دوسرے ہفتے میں سردی میں اضافے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ، کراچی میں آج اور کل معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔