چیمپئنز ٹرافی کا آغاز19فروری کو ہوگا‘23 فروری کو پاکستانی اور بھارتی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی

دبئی (آئی این پی ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ جاری کردہ شیڈول کے مطابق چمپئینز ٹرافی 2025 کے میچز کا انعقاد پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں ہوگا، ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے ہوگا جب کہ اختتام 9 مارچ کو ہوگا۔ آئی سی سی کے شیڈول کے مطابق افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 فروری کو کراچی میں ہوگا، روائتی حریف پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں 23 فروری کو دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی۔ اس کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ 27فروری کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، اس کے علاوہ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان مقابلہ 20 فروری کو یو اے ای میں شیڈول ہے