مشیر اطلاعات اور وزیراعلیٰ پختونخوا کے ترجمان آمنے سامنے آگئے

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ترجمان فراز مغل آمنے سامنے آگئے۔بیرسٹر سیف کا کہنا تھاکہ وزیراعلیٰ کے ترجمان کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتاہوں اور ترجمان وزیراعلیٰ فراز مغل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔اس کے ردعمل میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ترجمان فراز احمد مغل کا کہنا تھاکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور میرے باس ہیں، جب وزیراعلیٰ مجھے بیانات جاری کرنے سے روکیں گے تو میں بیان نہیں دوں گا۔انہوں نے کہا کہ بیرسٹرسیف صوبائی ترجمان ہیں، عہدہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے دیا ہے، بیرسٹرسیف اپنے عہدیکی لاج رکھیں اوراپنیکام سیکام رکھیں۔ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق ہمارا کام حکومت کا دفاع کرنا ہے اور وہ کرتے رہیں گے، ہمیں کوئی روک نہیں سکتے۔