جیکب آباد سیم نالہ منصوبہ، سندھ اور بلوچستان آمنے سامنے، اجلاس بے نتیجہ ختم

سیم نالے کا پانی ہردین ڈرین میں چھوڑنے سے انکار، بلوچستان کا منصوبہ فوری روکنے کا مطالبہ
جیکب آباد  (آئی این پی) جیکب آباد کے سیم نالہ منصوبے پر سندھ اور بلوچستان آمنے سامنے، بلوچستان کا سیم نالے پر شدید اعتراض،  بلوچستان کا منصوبہ فوری بند کرنے کا مطالبہ، ہردین ڈرین میں پانی چھوڑنے سے انکار کر دیا، چار اضلاع ڈوبنے کا خدشہ ظاہر، مشترکہ اجلاس بے نتیجہ ختم۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں سندھ حکومت کی جانب سے تعمیر کیے جانے والے سیم نالہ منصوبے پر بلوچستان حکومت نے شدید اعتراض اٹھاتے ہوئے اسے متنازع قرار دے دیا ہے، اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر جیکب آباد شہزاد احمد ساہی کی زیر صدارت سندھ اور بلوچستان کے آبپاشی حکام کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا تاہم دونوں صوبوں کے حکام اپنے اپنے موقف پر ائم رہے اور اجلاس کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہوگیا، اجلاس میں ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان، ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین، بلوچستان سرکل پٹ فیڈر کے سپرنٹنڈنگ انجینئر مدثر کھوسو سمیت سندھ کے محکمہ آبپاشی کے افسران نے شرکت کی