آئی پی ایل اور پی ایس ایل ٹیموں آمنے سامنے

لاہور(نیٹ نیوز)ایک دہائی کے بعد چیمپئنز لیگ ٹی 20 کی واپسی کی راہ ہموار ہوگئی۔ ا?ئی سی سی نے سنگاپور میں سالانہ کانفرنس کے دوران عالمی فرنچائز ٹورنامنٹ کی بحالی کی باضابطہ منظوری دے دی، ایونٹ ستمبر 2026 میں منعقد ہوسکتا، ا?ئی پی ایل اور پی ایس ایل کی ٹیمیں ا?ئندہ برس ستمبرمیں مقابلہ ہوسکتا ہے تاہم اس کے معاملات ابھی طے ہونا باقی ہیں۔ایونٹ کو اب ورلڈ کلبز چیمپئن شپ کے نام سے جانا جائیگا، مختلف ممالک کی سرفہرست ٹی 20 لیگزکی فاتح ٹیموں کو مدعو کیا جائیگا، پرانی چیمپئنز لیگ کے برعکس اس بار عالمی سطح پر نئی دلچسپی اور مضبوط کمرشل امکانات متوقع ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اگرچہ بی سی سی ا?ئی اور ای سی بی نے منصوبے کی حمایت کردی لیکن ا?ئی پی ایل یا پاکستان سپر لیگ ٹیموں کی شرکت تاحال یقینی نہیں ہے، لندن میں منعقدہ ورلڈ کرکٹ کنیکٹس اجلاس میں مختلف لیگز(بنگلہ، جنوبی افریقہ، انٹرنیشنل لیگز ٹی 20، سی پی ایل اور دی ہنڈرڈ) کے سربراہان نے شرکت کی، پی سی بی یا پی ایس ایل کا کوئی نمائندہ شریک نہیں ہوا، اسی اجلاس میں ا?ئی پی ایل ٹیموں کی شمولیت پر بھی کوئی حتمی تصدیق سامنے نہیں ا?ئی۔تاہم ا?ئی سی سی کی منظوری اس بات کی علامت ہے کہ مستقبل میں شیڈولنگ اور کمرشل معاملات طے پا جانے کے بعد بڑی ٹیمیں شامل ہوسکتی ہیں، بھارت کی 2026 میں افغانستان اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سفید گیند کی سیریز شیڈول ہے مگر معمولی تبدیلی سے ورلڈ کلبز چیمپئن شپ کیلیے جگہ بن سکتی ہے۔یاد رہے کہ پرانی چیمپئنز لیگ میں 2009 میں نیوسا’وتھ ویلز، 2010 میں چنئی سپرکنگز، 2011 میں ممبئی انڈینز، 2012 میں سڈنی سکسرز، 2013 میں ممبئی انڈینز اور2014 میں چنئی سپرکنگز فاتح رہے ہیں، چیمپئنز لیگ ٹی 20 پہلی بار 2009 تا 2014 منعقد ہوئی تھی مگرکم ریٹنگز اور نشریاتی ادارے کو نقصان کے باعث اسے ختم کردیا گیا تھا۔