7 بلوں کی منظوری پر ایوان صدر اور پارلیمنٹ پھر آمنے سامنے

آئین کے آرٹیکل 75 کے مطابق اگر صدر دس روز میں دستخط نہیں کرتے تو بل کی توثیق تصور ہوگی 
صدر نے دستخط نہ کئے تو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ خود گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردے گا:ذرائع قومی اسمبلی 
اسلام آباد(آن لائن)پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے سات بلز کی منظوری کے معاملے پر ایوان صدر اور پارلیمنٹ پھر آمنے سامنے آگئے ہیں۔آئین کے آرٹیکل 75 کے مطابق اگر صدر دس روز میں دستخط نہیں کرتے تو بل کی توثیق تصور ہوگی اور یہ مدت آج مکمل ہو رہی ہے۔صدر نے دستخط نہ کیے تو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ خود گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردے گا۔قومی اسمبلی کے ذرائع کے مطابق صدر آصف زرداری نے ابھی تک پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے چھ بلز پر دستخط نہیں کیے ۔ذرائع قومی اسمبلی کے مطابق صدر مملکت کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظور کیے گئے 7 بل توثیق کے لیے 10 دسمبر کو بھجوائے گئے تھے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ صدر مملکت کی جانب سے دستخطوں کا منتظر ہے، صدر مملکت نے اب تک صرف ایک بل قومی کمیشن  برائے اقلیتی حقوق بل پر دستخط کیے ہیں ۔