29دسمبر کو اسلام آباد میں ملین مارچ کریں گے:حافظ نعیم الرحمن

 سٹاک ایکسچینج  بڑھنے کا تعلق سود  کم ہونے سے ہے، چند بڑے فیصلہ کرتے ہیں اسے کہاں لے کر جانا ہے
 شامی حکومت نے عوام کو دبا کر رکھا ہوا تھا‘عوام کو ان کا حق نہیں دیا گیا:امیرجماعت اسلامی
  کراچی(آئی این پی )جماعت اسلامی نے 29 دسمبر کو اسلام آباد میں ملین مارچ کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے  چند لوگ وسائل پر قابض ہیں، سٹاک ایکسچینج میں بلندی جعلی ہے، سٹاک ایکسچینج کے بڑھنے کا تعلق سود کا ریٹ کم ہونے سے ہے، چند بڑے فیصلہ کرتے ہیں اسے کہاں لے کر جانا ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے  پریس کانفرنس سے خطاب  کرتے ہوئے کیا ۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا  شامی حکومت نے عوام کو دبا کر رکھا ہوا تھا جہاں بشارالاسد نے شامی عوام کے ساتھ ناانصافیاں کیں، اب تک شام کی عوام کو ان کا حق نہیں ملا، یہاں پاکستان میں بھی چند لوگ ملک کے وسائل پر قابض ہیں، پیپلز پارٹی 17 سال سے سندھ میں حکمرانی کر رہی ہے، سسٹم کے تحت لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کیا گیا، کراچی میں 11 دن سے پانی نہیں آرہا، جن کے مفادات جڑے ہیں وہ پیپلز پارٹی کو سپورٹ کرتے ہیں، سندھ کی عوام میں پیپلز پارٹی کو کوئی سپورٹ نہیں کرتا، جو پیپلز پارٹی کو لائے ہیں وہی انہیں واپس لے جائیں۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ملکی معیشت کا پورا انحصار عوام کو ریلیف دینے اور ٹیکسز کم کرنے میں ہے، فارم 45 والی حکومت میں بھی 7 فیصد ارب پتی ہوتے ہیں، وہ نہیں سمجھتے کہ عوام کے مسائل کیا ہیں، پاکستان کی معیشت بیانات سے نہیں اقدامات سے ٹھیک ہوگی