عمران خان، عمر ایوب ،فواد چودھری کی آڈیو، ویڈیو ریکارڈنگ فراہم کرنے کی درخواست مسترد
راولپنڈی(آئی این پی )انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں آخری 2 ملزموں پر بھی فرد جرم عائد کردی۔انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی ،عمران خان ، پی ٹی آ ئی رہنما عمر ایوب اور فوادچودھری کی ویڈیو اور آڈیو ریکارڈنگ فراہم کرنے کی درخواستیں مسترد کر دیں۔ جی ایچ کیو حملہ کیس میں آخری 2 ملزمان پر بھی فرد جرم عائد کردی گئی جس کے بعد فرد جرم عائد کرنے کا عمل مکمل ہوگیا۔ دونوں ملزموں نے صحت جرم سے انکار کیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے سماعت 6 جنوری تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے 6 جنوری سے اڈیالہ جیل میں ریگولر ٹرائل شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام ملزمان کو نوٹس جاری کردئیے