9مئی کیس یاسمین راشد،محمود الرشید ‘صنم جاوید سمیت31 ملزموں پر فرد جرم عائد

تمام ملزموں نے صحت جرم سے انکار کردیا، عدالت نے اگلی تاریخ پر پراسیکیوشن سے گواہوں کو طلب کر لیا،سماعت23جنوری تک ملتوی
لاہور(آئی این پی)انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی 2023 کو لاہور میں مسلم لیگ (ن)کا دفتر جلانے کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنمائوں ڈاکٹر یاسمین راشد، سینیٹر اعجاز چوہدری سمیت31 ملزمان پر  فرد جرم عائد کردی۔پولیس نے ملزمان پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد، محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کو عدالت میں پیش کیا، عدالت میں سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ صنم جاوید نے پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔دوران سماعت ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا، عدالت نے اگلی تاریخ پر پراسیکیوشن سے گواہان کو طلب کر لیا۔عدالت نے کیس کی سماعت 23 جنوری تک ملتوی کردی۔