امیربالاج ٹیپو قتل کیس،2 ملزموں پر فرد جرم عائد

 گوگی بٹ، طیفی بٹ اوربلاول اشتہاری قرار،کیس سے الگ کردیا گیا
لاہور(خصوصی رپورٹ) سیشن عدالت نے امیربالاج ٹیپو قتل کیس میں 2 ملزموں پر فرد جرم عائد کردی۔ایڈیشنل سیشن جج اسد حفیظ نے کیس پر سماعت کی۔ عدالت ملزموں ہارون اور سہیل محمود پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے 11 فروری کو بیانات کیلئے گواہوں کو طلب کرلیا۔گوگی بٹ ، طیفی بٹ اور بلاول کو اشتہاری قرار دے کر کیس سے الگ کر دیا گیا۔ ملزموں کے خلاف تھانہ چوہنگ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔