شاہ محمود قریشی کی جانب سے 265 ڈی کی درخواست دائر ہونے پرفرد جرم عائد نہ ہو سکی ‘ 23 ملزموں کی ضمانت منسوخی کیلئے درخواست دائر
راولپنڈی (آئی این پی)انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنمائوں شیریں مزاری اور راشد حفیظ سمیت مزید 9 ملزموں پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ 9 مئی 2023 کو جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) حملہ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ہوئی، سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت پیش کیا گیا۔جبکہ شاہ محمود قریشی کو کوٹ لکھپت جیل سے اڈیالہ جیل پہنچایا گیا۔ اے ٹی سی راولپنڈی نے، شیریں مزاری، راشد حفیظ، منیر، خادم حسین کھوکھر، ذاکر اللہ، عظیم اللہ، طاہر صادق، مہر جاوید چودھری آصف سمیت 9 ملزمان پر فرد جرم عائد کی۔ اے ٹی سی کے جج نے فرد جرم پڑھ کر سنائی جبکہ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔۔شاہ محمود قریشی کی جانب سے 265 ڈی کی درخواست دائر کی گئی جس کے باعث ان پر جی ایچ کیو حملہ کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، عدالت نے شاہ محمود قریشی کی 265 ڈی کی درخواست آئندہ سماعت کے لیے مقرر کر دی۔استغاثہ نے مسلسل غیر حاضر رہنے والے وزیراعلی خیبرپختونخوا سمیت 23 ملزموں کی ضمانت منسوخی درخواست دائر کر دی۔جس پر عدالت نے نوٹس جاری کر دیا،