کراچی(آئی این پی ) انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) نے 9 مئی کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنمائوں سمیت 17 ملزموں پر فرد جرم عائد کر دی۔انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی کو شاہ فیصل تھانے میں ہنگامہ آرائی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما راجہ اظہر، فہیم خان اور شاہنواز جدون سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے‘ عدالت میں موجود ملزموںنے صحت جرم سے انکار کیا۔