بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے حال ہی میں اپنی نجی زندگی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ گھر کے کام کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتے۔
83 سالہ اداکار نے پروگرام 'کون بنے گا کروڑ پتی' کی حالیہ قسط میں بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ جیا بچن کو ناراض ہونے سے بچانے کے لیے خود بھی گھر کے کام انجام دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خاندان میں 4، 8 یا 10 ملازمین ہوتے ہیں، لیکن جب گھر میں کوئی نہیں ہوتا تو وہ خود صفائی اور دیگر کام انجام دیتے ہیں۔ امیتابھ بچن کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہیں کھانا پکانا نہیں آتا، اس لیے وہ اکثر باہر سے کھانا منگوا لیتے ہیں یا پھر جیا سے کہتے ہیں کہ وہ ان کے لیے کچھ بنا دیں۔ جیا کے لیے یہ بات خوشی کا باعث بنتی ہے اور وہ روزانہ مختلف پکوان بنا کر پوچھتی ہیں کہ کھانا کیسا لگا۔