بالی وڈ اداکار سنی دیول نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ فلم سازوں نے متعدد بار 'غدر 3' بنانے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ زی (Zee) کا پروڈکٹ ہے اور جب چاہیں اسے بنا سکتے ہیں؛ تاہم، ابھی تک اس حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔ایک حالیہ انٹرویو میں سنی دیول سے پوچھا گیا کہ کیا 'غدر 3' میں وہی کاسٹ ہوگی، یعنی سنی دیول اور امیشا پٹیل؟ اس پر اداکار نے کہا کہ اُسی کاسٹ کا ہونا ضروری ہے کیونکہ 'غدر 2' نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ لوگوں کو وہی ماحول اور وہی کردار پسند ہیں، اور وہ ان سے جڑے ہوئے ہیں۔امیشا پٹیل نے بھی 'غدر 3' میں کام کرنے کے لیے ایک شرط رکھی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر انہیں فلم کا اسکرپٹ متاثر کن اور مطمئن کرنے والا ملا تو وہ اس میں کام کریں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بطور اداکار، فلم کو اپنی ذاتی ضروریات سے زیادہ اہمیت دینی چاہیے۔ امیشا نے اپنے کردار سکینہ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کردار سے جڑی ہوئی ہیں اور مداحوں کی محبت کی قدر کرتی ہیں۔ واضح رہے کہ سنی دیول اور امیشا پٹیل کی فلم 'غدر 2' نے 2023 میں ریکارڈ توڑ بزنس کیا تھا اور دنیا بھر میں 1000 کروڑ روپے سے زائد کا کاروبار کیا تھا۔