ویب ڈیسک:بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کا اداکارہ نمرت کور کو لکھا ایک پرانا خط اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔
یہ خط بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نمرت کور نے خود اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا، جس میں امیتابھ بچن نے نمرت کی فلم "دسویں" میں کارکردگی کی تعریف کی تھی۔نمرت کور اور ابھیشیک بچن کی فلم "دسویں" میں شراکت داری تھی، اور اس خط میں امیتابھ بچن نے نمرت کور کی اداکاری کو سراہا تھا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ نمرت نے اپنی بہترین اداکاری سے فلم میں ایک منفرد اور دلکش کردار ادا کیا۔ امیتابھ نے نمرت کور کی محنت اور جیت کو تسلیم کیا اور انہیں اس پر مبارکباد دی۔یہ خط 18 سال پہلے لکھا گیا تھا جب نمرت نے پہلی بار ممبئی میں قدم رکھا تھا۔ نمرت کور نے اس خط کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ "مسٹر امیتابھ بچن مجھے میرے نام سے جانتے ہوں گے اور وہ ٹی وی کے ایک اشتہار پر میری تعریف کریں گے۔ 18 سال قبل صرف ایک تصور تھا جب میں ممبئی شہر میں آئی تھی۔"
نمرت کور کا یہ پرانا خط سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے، اور اس پر تبصرے بھی شروع ہو گئے ہیں۔ صارفین ایک بار پھر ابھیشیک بچن اور نمرت کور کے تعلقات کو جوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں، خاص طور پر ان افواہوں کے درمیان کہ ابھیشیک اور ان کی اہلیہ ایشوریہ رائے کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔اس پرانی تصویر اور خط نے ایک مرتبہ پھر ان جوڑیوں کے تعلقات کو میڈیا کی توجہ میں لے آیا ہے، اور سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔