وزیراعلیٰ مریم نواز 4 روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئیں

وزیراعلیٰ مریم نواز 4 روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئیں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز 4 روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئیں، ارومچی کے بین الاقوامی ایئرپورٹ پر چینی اعلیٰ عہدیداروں اور سفارتی حکام نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔

مریم نواز شریف کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے اور مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کے لیے اہمیت رکھتا ہے۔پہلے ہی دن، مریم نواز نے شِن جِیانگ سٹیٹ گیسٹ ہاؤس کے کانفرنس سینٹر میں متعدد اہم اجلاسوں میں شرکت کی، جہاں انہوں نے پارٹی سیکرٹری صوبہ شِن جِیانگ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد سے ملاقات کی۔ اس کے علاوہ، انہوں نے ڈپٹی پارٹی سیکرٹری شِن جِیانگ اویغور خودمختار علاقائی کمیٹی کے ہی ژونگ یُو سے بھی ملاقات کی۔مریم نواز اپنے دورے کے دوران مختلف حکومتی اور سیاسی وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گی، جن میں شِن جِیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن کور کے وفد کے ساتھ اہم اجلاس شامل ہیں۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے۔