وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے سرکاری دورے کی خصوصی دعوت ملی ہے۔
وہ اس دعوت پر چین کا دورہ کرنے والی پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہوں گی۔یہ دورہ 8 سے 15 دسمبر تک ہوگا، جس میں مریم نواز چین کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گی۔ اس دورے کے دوران پنجاب اور چین کے درمیان اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری اور دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت متوقع ہے۔یہ دعوت مریم نواز کے بطور وزیراعلیٰ پنجاب ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ان کی قیادت کو تسلیم کرنے کا اہم اعتراف ہے۔ اس اقدام کو چین اور پنجاب کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔