وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئیں

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئیں

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئی ہیں۔

ان کا استقبال گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل نے صوبائی وزراء کے ہمراہ کوئٹہ ایئرپورٹ پر کیا۔دورے کے دوران مریم نواز شریف گورنر بلوچستان سے ملاقات کریں گی اور حالیہ دہشت گردی کے واقعات سے متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی کریں گی۔ اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ پنجاب وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور صوبائی کابینہ کے اراکین سے بھی ملاقات کریں گی، جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور دونوں صوبوں کے درمیان ترقیاتی اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق مریم نواز کا یہ دورہ بلوچستان میں عوامی فلاح و بہبود، امن و امان کی صورتحال اور صوبائی تعاون کو مضبوط کرنے کے مقصد سے ترتیب دیا گیا ہے۔