وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف جاپان حکومت کی خصوصی دعوت پر آج پانچ روزہ سرکاری دورے کے لیے روانہ ہوگئیں۔
لاہور ایئرپورٹ پر اعلیٰ حکام نے وزیراعلیٰ اور ان کے وفد کو رخصت کیا۔وفد میں سینئر وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، صوبائی وزرا ملک صہیب بھرت، ذیشان رفیق، معاون خصوصی ثانیہ عاشق اور اعلیٰ سرکاری افسران شامل ہیں۔یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی وزیراعلیٰ پنجاب سرکاری طور پر جاپان کا دورہ کر رہی ہیں۔ مریم نواز شریف اپنے قیام کے دوران ٹوکیو، اوساکا اور یاکوہاما جائیں گی، جہاں وہ جاپان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں کے ساتھ مختلف جاپانی اداروں کا دورہ کریں گی۔وزیراعلیٰ اوساکا میں ورلڈ ایکسپو میں بھی شرکت کریں گی، جس کا مقصد صوبہ پنجاب اور جاپان کے درمیان تجارتی، ثقافتی اور تکنیکی روابط کو مزید فروغ دینا ہے۔