آئمہ بیگ دروازے سے ٹکرانے کے سبب زخمی، چہرے پر چوٹ آئی

آئمہ بیگ دروازے سے ٹکرانے کے سبب زخمی، چہرے پر چوٹ آئی

پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ حادثاتی طور پر دروازے سے ٹکرانے کے باعث چہرے اور آنکھ کے گرد زخمی ہوگئیں، جس کے بعد انہوں نے اپنے مداحوں کو اپنی حالت سے آگاہ کیا۔

 آئمہ بیگ نے انسٹاگرام اسٹوریز پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں ان کے چہرے پر چوٹ کے نشان واضح تھے۔گلوکارہ نے بتایا کہ وہ پہلے ہی فلو، گلے کی تکلیف اور بخار میں مبتلا تھیں کہ اس دوران ان کا چہرہ زور سے دروازے سے ٹکرایا، جس سے ان کے آنکھ کے اطراف شدید چوٹ آئی اور انہیں کافی تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔بعد ازاں، آئمہ بیگ نے صبح تقریباً ساڑھے 4 بجے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی صحت کے حوالے سے مداحوں کو اپ ڈیٹ دیا۔ انہوں نے بتایا کہ چوٹ کے بعد وہ متاثرہ حصے پر مسلسل برف لگا رہی ہیں، اور اس واقعہ کے بعد انہیں اتنا بڑا نیل کبھی نہیں پڑا۔ ان کی طبیعت اب بہتر ہے اور وہ مکمل آرام کر رہی ہیں۔