گلوکارہ آئمہ بیگ نے خفیہ طور پر شادی کر لی

گلوکارہ آئمہ بیگ نے خفیہ طور پر شادی کر لی

پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنی زندگی کے اہم اور خوشگوار مرحلے میں قدم رکھتے ہوئے اپنے قریبی دوست زین احمد کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ گئی ہیں۔

نجی ویب سائٹ کے مطابق، آئمہ بیگ اور زین احمد نے حال ہی میں کینیڈا میں ایک سادہ اور نجی تقریب میں نکاح کیا۔ اس خصوصی تقریب کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جس سے ان کے شادی شدہ ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔دونوں کو مختلف مواقع پر ایک ساتھ دیکھا گیا تھا اور انہوں نے اپنی تعلقات کا اظہار بھی انسٹاگرام پر کیا تھا، جس سے ان کی قربت واضح تھی۔یاد رہے کہ اس سے قبل آئمہ بیگ اداکار شہباز شگری کی منگیتر تھیں، مگر انہوں نے کچھ عرصہ بعد سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی منگنی ختم کرنے کا اعلان کیا۔ اس کے بعد سے آئمہ بیگ کو زین احمد کے ساتھ مختلف مواقع پر دیکھا گیا، اور اب وہ باقاعدہ طور پر شادی شدہ ہیں۔یہ نئی زندگی کا آغاز آئمہ بیگ کے لیے ایک خوشگوار اور خوش قسمت مرحلہ ہے، اور ان کی شادی کی خبر مداحوں کے لیے بہت خوشی کا باعث ہے۔