آئمہ بیگ کا نکاحی لباس سوشل میڈیا پر زیرِبحث، قیمت سن کر سب حیران

آئمہ بیگ کا نکاحی لباس سوشل میڈیا پر زیرِبحث، قیمت سن کر سب حیران

پاکستان میوزک انڈسٹری کی مقبول گلوکارہ آئمہ بیگ حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئی ہیں۔

 سوشل میڈیا پر ان کی شادی کی تصاویر وائرل ہو چکی ہیں جن میں وہ روایتی اور خوبصورت عروسی لباس میں دُلہن بنی نظر آ رہی ہیں۔آئمہ بیگ نے خود اپنے نکاح کی تصدیق کرتے ہوئے انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ خوبصورت تصاویر شیئر کیں۔ ان تصاویر پر جہاں ان کے چاہنے والوں اور دیگر مشہور شخصیات نے مبارکباد دی، وہیں ان کے دلہن والے لباس کی بھی خاصی تعریف کی جا رہی ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ آئمہ بیگ نے اپنے اس خاص دن کے لیے معروف فیشن ڈیزائنر حسین ریہار کی ویڈنگ کلیکشن سے ایک دلکش سبز اور سنہرے رنگ کا جوڑا منتخب کیا۔ اس لباس کی قیمت 2,800 امریکی ڈالر یعنی پاکستانی کرنسی میں تقریباً 7 لاکھ 91 ہزار روپے بتائی جا رہی ہے۔آئمہ بیگ کے نکاح کی تقریب کو سادگی اور نفاست سے سجایا گیا، اور تصاویر سے اندازہ ہوتا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی کے اس نئے مرحلے کو روایتی مگر جدید انداز میں منانے کو ترجیح دی۔

واضح رہے کہ آئمہ بیگ نے اپنے قریبی دوست زین احمد سے شادی کی ہے، جو خود بھی ایک فیشن ڈیزائنر اور بزنس مین ہیں۔ گلوکارہ ماضی میں اداکار شہباز شگری سے منگنی کر چکی ہیں، تاہم وہ رشتہ ختم ہونے کے بعد سے زین احمد کے ساتھ تعلق میں تھیں اور کئی مواقع پر ان کے ساتھ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہی ہیں۔مداحوں کی جانب سے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں اور محبت بھرے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے، اور آئمہ بیگ کی نئی زندگی کے آغاز پر شوبز انڈسٹری کے حلقوں سے بھی مثبت ردعمل سامنے آ رہا ہے۔