ویب ڈیسک: گلوکارہ آئمہ بیگ کے شوہر زین احمد کی تفصیلات سامنے آئیں ہیں۔
گزشتہ روز آئمہ بیگ اور زین احمد نے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کی تصدیق کی تھی، اور ان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔ آئمہ بیگ ایک معروف کنسرٹ پرفارمر اور فلموں، ڈراموں کے او ایس ٹی میں پلے بیک سنگر کے طور پر جانی جاتی ہیں، اور ان کے مداح گلوکارہ کے شوہر کے بارے میں مزید معلومات چاہتے ہیں۔زین احمد کا تعلق ایک بااثر خاندان سے ہے اور ان کا بچپن لندن، کینیڈا اور لاہور کے درمیان گزرا ہے۔ انہوں نے کاروبار میں قدم رکھا اور فیشن کی دنیا میں اپنی ایک خاص پہچان بنائی ہے۔
انہوں نے 2018 میں اپنا برانڈ شروع کیا، جو جنوبی ایشیائی اثرات کے ساتھ لگژری اسٹریٹ ویئر تیار کرتا ہے۔ ان کے لباس کو پاکستان، ہندوستان کے علاوہ ہالی ووڈ کے بڑے ناموں نے بھی پہنا ہے۔زین احمد کو کامیابیوں کے سلسلے میں فوربز کی 30 انڈر 30 فہرست میں بھی شامل کیا جا چکا ہے۔