گلوکارہ آئمہ بیگ اور ان کے شوہر زین احمد کے درمیان علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔
زین احمد نے آئمہ بیگ کو انسٹاگرام پر ان فالو کر دیا اور شادی سے متعلق پوسٹس اپنے اکاؤنٹ سے حذف کر دی ہیں، جبکہ آئمہ بیگ اب بھی انہیں فالو کر رہی ہیں اور ان کے اکاؤنٹ پر شادی کی پوسٹس موجود ہیں۔دو ماہ قبل یعنی 6 اگست کو آئمہ بیگ نے دوست زین احمد کے ساتھ اپنی شادی کی تصدیق کی تھی۔ تاہم، کسی نے بھی علیحدگی کی خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی، اس لیے یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ وہ واقعی الگ ہوئے ہیں یا نہیں۔زین احمد پاکستانی فیشن برانڈ 'راستہ' کے تخلیقی ڈائریکٹر ہیں، اور دونوں کی شادی کینیڈا میں نجی تقریب میں ہوئی تھی۔