بالی ووڈ اداکار ایشان کھٹر اور ماڈل چندنی بینز کے درمیان مبینہ رومانوی تعلق ختم ہو گیا ہے۔
دونوں ایک سال سے زائد عرصے سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے تھے، مگر اب انہوں نے باہمی رضامندی سے اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ایشان اور چندنی نے خوش اسلوبی سے علیحدگی اختیار کی ہے اور اب دونوں اپنی زندگی میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ 30 سالہ ایشان کھٹر اور 24 سالہ چندنی بینز نے اپنی تعلق کی باضابطہ تصدیق نہیں کی تھی، مگر انہیں متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔ ان کے درمیان ڈنر ڈیٹس اور ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے تصاویر سوشل میڈیا اور میڈیا میں گردش کرتی رہیں، جس سے ان کے رومانوی تعلقات کی خبریں پھیلتی رہیں۔ اب دونوں اپنی اپنی راہ پر آگے بڑھ رہے ہیں اور نئے سفر کا آغاز کر رہے ہیں۔