ریما خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بھارت میں ایک ایوارڈ شو کے دوران بولڈ ڈریس پہننے سے انکار کر دیا تھا کیونکہ وہ اس موقع پر پاکستان کی نمائندگی کر رہی تھیں۔
ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اپنے لباس، گفتگو اور رویے پر خاص توجہ دیتی ہیں اور فنکاروں کو بھی چاہیے کہ وہ اپنی ذمہ داری کو سمجھیں کیونکہ لوگ انہیں فالو کرتے ہیں۔ریما خان نے موجودہ میڈیا اور سوشل میڈیا کلچر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کل منفی خبروں اور تنازعات کو زیادہ نمایاں کیا جاتا ہے جبکہ مثبت کام کم دکھائے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اصل کامیابی انسان کا عاجز اور شکر گزار رہنا ہے، اور زندگی میں دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہی حقیقی نیکی ہے۔اداکارہ کے مطابق انسان کو اپنی زندگی کی مختصر مدت کو سمجھتے ہوئے مثبت سوچ اور اچھے اعمال پر توجہ دینی چاہیے۔