بالی ووڈ اداکارہ اور سیاستدان کنگنا رناوت نے حالیہ جہیز اور گھریلو ہراسانی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نوجوان خواتین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ شادی سے پہلے مالی طور پر خودمختار بنیں اور اپنے کیریئر پر توجہ دیں۔
انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ بھارتی معاشرے میں شادی کے بعد کئی خواتین کو مشکلات اور تنہائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ لڑکیاں پہلے خود کو مضبوط اور معاشی طور پر مستحکم کریں۔کنگنا رناوت کے مطابق خواتین کو اپنی زندگی کے فیصلے خود کرنے چاہئیں اور دوسروں کی باتوں میں آنے کے بجائے اپنے خوابوں اور ترجیحات کے مطابق زندگی گزارنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ کیریئر اور خودمختاری زندگی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور شادی کا فیصلہ بھی اسی وقت بہتر ہوتا ہے جب انسان خود کفیل ہو۔یہ بیان بھارت میں حالیہ مبینہ جہیز اور گھریلو تشدد کے واقعات کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔یاد رہے کہ کنگنا رناوت حال ہی میں فلم ایمرجنسی میں نظر آئی تھیں، جبکہ ان کی نئی فلم 12 جون کو ریلیز ہونے والی ہے۔