ویب ڈیسک: بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کرینہ کپور اور اداکار شاہد کپور کی طویل عرصے کے بعد ایک ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
دونوں اداکار ماضی میں ایک دوسرے کے قریب رہے تھے اور کہا جاتا تھا کہ دونوں ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں اور شادی کرنے والے ہیں۔ کرینہ کپور اور شاہد کپور کی فلم "جب وی میٹ" 2007ء میں ریلیز ہوئی تھی، اور اسی دوران ان کی ذاتی زندگی میں بھی تبدیلی آئی تھی، کیونکہ دونوں نے اپنی راہیں جدا کر کے شادی کر لی تھی۔حال ہی میں، دونوں اداکاروں کو ایک ساتھ ایک اسکول فنکشن میں دیکھا گیا، جہاں دونوں نے اپنے بچوں کی پرفارمنس کا لطف اٹھایا۔
کرینہ کپور اس تقریب میں پہلی قطار میں بیٹھی ہوئی تھیں، جبکہ شاہد کپور ان کے پیچھے بیٹھے تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور اپنے بیٹے تیمور کی پرفارمنس پر بہت خوش ہوئیں اور نہ صرف تالیاں بجائیں بلکہ اپنے موبائل فون سے ویڈیو بھی ریکارڈ کی۔ اس موقع پر کرینہ کپور کے شوہر سیف علی خان بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔یہ تصویر ان دونوں کی طویل عرصے کے بعد ایک ساتھ نظر آنے کے سبب میڈیا میں خاصی توجہ کا مرکز بن گئی ہے، اور ان کے مداحوں نے اس منظر کو پسند کیا۔