ملائیشین ماڈل لیشالینی کا پجاری پر جنسی ہراسانی کا الزام، پولیس میں شکایت درج

ملائیشین ماڈل لیشالینی کا پجاری پر جنسی ہراسانی کا الزام، پولیس میں شکایت درج

کوالالمپور: سابق مس گرینڈ ملائیشیا، اداکارہ و ماڈل لیشالینی کاناران نے انکشاف کیا ہے کہ سیلانگور کے ایک مندر میں انہیں ایک پجاری کی جانب سے جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔

واقعے کی تفصیل:
ماڈل کا کہنا ہے کہ وہ حالیہ دنوں میں مذہب سے دوبارہ جڑنے کی کوشش کر رہی تھیں اور اسی سلسلے میں روز مندر جاتی تھیں۔ایک پجاری ان کی رہنمائی کر رہا تھا جس پر وہ بھروسہ کرتی تھیں۔
1 جون کو پجاری نے انہیں دفتر بلایا، خوشبودار پانی چھڑکا جس سے ان کی آنکھوں میں جلن ہوئی۔اس کے بعد نازیبا انداز میں چھونے کی کوشش کی اور بلاؤز کھولنے کا مطالبہ کیا۔لیشالینی کے انکار پر پجاری نے زبردستی کرنے کی کوشش کی لیکن وہ خود کو بچا کر وہاں سے فرار ہوگئیں۔
پولیس شکایت اور مندر کا مؤقف:
4 جولائی کو انہوں نے اپنی والدہ کو اعتماد میں لے کر پولیس میں شکایت درج کروائی۔پولیس کی تحقیقات میں مندر انتظامیہ نے پجاری کی موجودگی سے لاعلمی کا اظہار کیا۔
سوشل میڈیا پر پیغام:
لیشالینی نے انسٹاگرام پر لکھا:"میں یہ آواز اپنے لیے نہیں بلکہ ان تمام لوگوں کے لیے بلند کر رہی ہوں جو خاموش رہتے ہیں۔ کوئی اور اس تکلیف سے نہ گزرے۔"